امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 900 فوجی بھیجنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، غزہ پر اسرائیلی کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 481 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بیس روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 3 ہزار سے زائد بچے اور 17 سو سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 یرغمالی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے تباہی پر فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 50 فیصد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سب سے زیادہ تباہ کن حملے غزہ کے علاقے خان یونس میں کیے ہیں، جہاں ایک عمارت تباہ کیے جانے سے 18 افراد شہید ہوئے، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دو ہزار افراد دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

رفح کراسنگ سے ایندھن نہیں پہنچ رہا

فلسطینی وزارت صحت نے تمام شہدا کی شناخت پر مبنی 212 صحفات پر مشتمل دستاویز جاری کردی، جس میں 73 ہلیتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی بھی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

معتز عزیزہ کون ہیں؟

اس وقت غزہ میں کم ازکم 23 لاکھ فلسطینی محصور ہیں، جن کے پاس اشیائے خورونوش، پانی، بجلی، ادویات اور سائبان سمیت کچھ بھی نہیں بچا، فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے انسانی امداد ضرور غزہ میں داخل ہو رہی ہے لیکن ایندھن نہیں پہنچ رہا۔

حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے پر تیار

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اب تک غزہ میں جاری جارحیت رکوانے میں ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا، حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزیرخارجہ کی امریکا آمد

چینی وزیرخارجہ وانگ یی امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ وانگ یی نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور امریکا کے اختلافات کے باوجود مشترکہ مفادات ہیں، دونوں ممالک کو غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لیے جامع مکالمے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے ہوگی، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب کو دورہ واشنگٹن کی مبارکباد دی۔

چینی وزیر خارجہ کی امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات متوقع ہے، ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان معطل فوجی رابطوں کی بحالی سمیت دیگر امور پر بات ہوگی، بحیرہ جنوبی چین، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 900 فوجی بھیجنے کا فیصلہ

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پینٹاگون نے کہا ہے کہ خطے کی بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر900 امریکی فوجی تعینات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ دفاع پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ امریکی فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، اتحادی افواج کے ٹھکانوے پر حملے ہوئے، جن میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے عراق میں کم سے کم 12 اور شام میں 4 حملے کیے گئے، جمعرات کو بھی ایک حملہ کیا گیا لیکن ناکام رہا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت، فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے، تعیناتی خطے میں اسرائیل حماس تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

Related Posts