امریکا نے چین سے ہر میدان میں نمٹنے کے لئے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل اسٹریٹجک رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، چین سے متعلق امریکا کی دفاعی حکمت عملی جاری کردی گئی جس کے مطابق امریکا نے چین سے مقابلے کے لیے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پینٹاگون کی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکا کا اسٹریٹجک حریف ہے،امریکا اور بھارت مل کر چین کا مقابلہ کریں گے،پالیسی کے تحت چین کی طرف سے جارحیت کی صورت میں امریکا بھارت کو مدد فراہم کرے گا۔
گلف تعاون کونسل، یو اے ای اور سعودی عرب کے ساتھ فضائی اور میزائل ڈیفنس تعاون جاری رہے گا۔
امریکی حکمت عملی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے، چین سے مقابلے کے لیے امریکی دفاع کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:روس کی ضرورت مند ملکوں کو مفت گندم دینے کی پیشکش
افغانستان سے انخلا کے بعد مشرق وسطیٰ میں بھی فوجی موجودگی کو درست کیا جائے گا۔ چین واحد ملک ہے جو عالمی آرڈر کو بدل سکتا اورارادہ بھی رکھتا ہے۔