امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کی صورتحال بہتر قرار دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کی صورتحال بہتر قرار دے دی
امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کی صورتحال بہتر قرار دے دی

واشنگٹن: پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکی ریٹنگ ایجنسی (ایس اینڈ پی) نے پاکستان میں معیشت کی صورتحال کو بہتر اور تسلی بخش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) نامی امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے خودمختار ریٹنگز میں بہتری و استحکام کی تصدیق کی۔

ریٹنگز کے حوالے سے جاری کردہ ایس اینڈ پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان میں طویل مدتی و قلیل مدتی خودمختار ریٹنگز بی کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ ہم پاکستان کے سکوک سرٹیفیکیٹ کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار رہی تاہم حکومت کے معاشی اقدامات خوش آئند ہیں، وائرس پر قابو پانے کے بعد معیشت میں مزید بہتری متوقع ہے۔

عالمی اقتصادی ریٹنگز کی امریکی ایجنسی (ایس اینڈ پی) کے مطابق معاشی اصلاحات اور متوازن پالیسی کی بدولت پاکستان خارجی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھ سکے گا۔ خارجی ادائیگیاں متوقع طور پر سال تک پوری ہوسکیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے تحت موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا جبکہ عالمی ادارے موڈیز کی طرف سے مستحکم ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررواں ماہ  اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ عالمی ادارے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ تصدیق خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت مستحکم، موڈیز ریٹنگ کی تصدیق خوش آئند ہے۔حماد اظہر

Related Posts