مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کرنے والی امریکی لڑکی پر فرد جرم عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ مسلم ڈرائیور پر 31 جولائی کو 23 سالہ خاتون مسافر جینیفر گیلبوٹ نے اُس وقت پیپر اسپرے (مرچوں کا اسپرے) کیا تھا جب ڈرائیور نے سفر کی دعا پڑھنا شروع کی، جس پر 23 سالہ لڑکی پر مقدمہ کردیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ خاتون مسافر نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ایک محنتی شخص جو اپنا کام کر رہا تھا اسے نفرت کا نشانہ بنایا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نیویارک کا ایک محنتی باشندہ ہے، جسے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے بھی نوٹ کیا کہ مسافر لڑکی نے ڈرائیور کی مذہبی آزادی کو سلب کیا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 23 سالہ جینیفر گیلبوٹ پر فرد جرم عائد کردی۔

Related Posts