امریکی نمائندہ وزارتِ خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی نمائندہ وزارتِ خارجہ ایلس ویلز کی اسلام آباد آمد
امریکی نمائندہ وزارتِ خارجہ ایلس ویلز کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد: امریکی نائب  معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں وہ وزارتِ خارجہ کے دفتر میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی اور پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گی۔

ایلس ویلز  کے ساتھ امریکی وزارتِ خارجہ کے نمائندگان پر مشتمل وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے جنہیں امریکی سفارتخانے نے خوش آمدید کہا اور دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وہ  حکومت کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک امریکا تعاون کے فروغ پر گفت و شنید کریں گی  ورکنگ گروپس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کا معاملہ امریکی نمائندگان کے سامنے رکھا جائے گا اور اس مسئلے پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

ایلس ویلز  جو جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے لیے قائم مقام امریکی معاون سیکریٹری بھی ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا دورہ بھی کریں گی اور حکومتی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ آج مسئلہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 

Related Posts