امریکا میں 6 سال پیشتر Yucaipa ہائی اسکول میں “ٹیچر آف دی ایئر” کے طور پر منتخب کی جانے والی معلمہ کو ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گذشتہ جمعرات کی نصف شب پولیس نے اس کے دروازے پر دستک دی اور اسے سولہ سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کویتی اداکارہ پر فن لینڈ میں چھری سے حملہ
فاکس نیوز ٹی وی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا کہ مقامی حکام کا خیال ہے کہ 38 سالہ ریاضی کی ٹیچر ٹریسی وانڈر ہولسٹ کے دیگر طلبا کے ساتھ بھی تعلقات ہوسکتے ہیں۔
پولیس نے ٹیچر ٹریسی کو سان برنارڈینو کاؤنٹی کے “مرکزی حراستی مرکز” میں منتقل کر دیا تھا جہاں اسے ہفتے کو 30,000 ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ اخبار کونن ڈیلی کے مطابق اس کے اسکول نے پہلے اسے اپنے فیس بک پلیٹ فارم پر کیوٹ اور اختراعی خصوصیات کی حامل معملہ قرار دیا تھا۔ اسکول کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ اس ٹیچر کی وجہ سے بچوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ سنہ 2020ء میں اس کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر کا لڑکے کے ساتھ تعلق کا پتا لڑکے کے خاندان نے لگایا تاہم اس لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ معلمہ نے اپنے ہی شاگرد کے ساتھ کئی بار خفیہ طور پرتعلق قائم کیا اور اسے اپنے ساتھ جنسی عمل پر اکسایا۔