امریکی شکاری رونالڈ جیو وہنٹن نے چترال میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کا رواں سیزن کا پہلا شکار کر لیا ہے۔
امریکی شکاری رونالڈ جیو وہنٹن نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی بولی لگا کر کشمیر مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔
فارسٹ حکام کے مطابق امریکی شکاری نے اس شکار کے لیے پرمٹ رواں برس اکتوبر میں کھلی بولی میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم یعنی دو لاکھ 71 ہزار ڈالر (ساڑھے سات کروڑ سے زائد روپے) ادا کر کے حاصل کیا تھا۔
اسپتالوں میں طبی غلطیوں سے سالانہ پانچ لاکھ پاکستانیوں کے موت کے منہ میں جانے کا سنسنی خیز انکشاف
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شکاری نے یہ شکار اتوار کو تھوشی شاشہ مارخور کنزرونسی میں وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کی سینگوں کا سائز 49.5 انچ ہے۔ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال تھی۔
خیال رہے رواں برس اکتوبر میں محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے صوبے کو الاٹ کیے گئے مارخور کے شکار کے چار پرمٹس نیلام کیے تھے۔
اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ دو لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا۔
گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔