باکسر پیٹرک ڈےدماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی باکسر پیٹرک ڈےدماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے
امریکی باکسر پیٹرک ڈےدماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے

امریکی باکسر پیٹرک ڈے شکاگو کے باکسنگ رنگ میں کی گئی  فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث چل بسے۔ ان کی عمر 27 سال تھی۔

پیٹرک ڈے امریکی ریاست شکاگو میں 4 روز قبل ہونے والی فائٹ کے دوران  مد مقابل چارلس کونویل سے مقابلہ کرتے ہوئے سپر ویلٹر ویٹ کے 10ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دی ہنڈریڈ ‘‘کے پلیئرز ڈرافٹ کےکرکٹرز کی فہرست جاری ،35پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

ناک آؤٹ ہونے کے بعد زخمی حالت میں  پیٹرک ڈے کی جان کی حفاظت کے پیش نظر فوری طور پر  باکسنگ رِنگ سے شکاگو کے شمال مشرقی میموریل ہسپتال  پہنچا دیا گیا۔ 

امریکی باکسر کو ہسپتال  کے ایمرجنسی شعبے میں ہر ممکن طبی امداد دی گئی ، تاہم امریکی طبی عملہ اور ڈاکٹرز ان کی جان نہ بچا سکے جبکہ سر  پر لگنے والی چوٹ سے ان کے دماغ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی  جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

دوسری جانب  گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوسی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی کرتے ہیں۔

 اس سلسلے میں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے نام لیے جا رہے ہیں ، سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے

Related Posts