امریکی اداکارہ این ہیتھ وے نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کے پروڈیوسر نے انہیں آڈیشن کے دوران دس مرد امیدواروں کو بوسہ دینے پر مجبور کیا تھا۔
امریکی اداکارہ نے وی میگزین کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک داکار کو ساتھی اداکاروں کے ساتھ “کیمسٹری” کو جانچنے کے لیے کہا جانا معمول کی بات ہے، اس عمل کے دوران ساتھی فنکاروں کے ساتھ بوس و کنار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
این ہیتھ وے نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی فلم کے آڈیشن کے دوران 10 مرد اداکاروں کو بوسہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں بتایا کہ اس فلم کے آڈیشن کے لیے 10 امیدوار آئے ہیں، چنانچہ ہدایت کار کے کہنے پر انھیں کیمسٹری جانچنے کے لیے ان سب کے ساتھ بوس و کنار کرنا پڑا، یوں بوسوں کے ذریعے اس فلم کے لیے صحیح فرد کا انتخاب کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس کسنگ پارٹ کیلئے پرجوش ہے؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں یہ عمل ناگوار محسوس ہو رہا تھا مگر انہوں نے ناگواری ظاہر نہیں کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں، اس لیے اس نے پرجوش ہونے کا بہانہ کیا تاکہ کام سے محروم نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب چیزیں کافی بہتر ہوگئی ہیں اور اداکاروں کو سمجھ میں آتی ہیں، اور اب وقت بھی بہت بدل چکا ہے اور آسانیاں ہوگئی ہیں۔
این ہیتھ وے نے البتہ اس فلم کا نام ظاہر نہیں کیا جس کی طرف انہوں نے اپنے انٹرویو میں اشارہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے جن لوگوں کو بوسہ دیا ان کے نام ظاہر کرنے سے بھی گریز کیا۔