امریکا پاک بھارت ایٹمی جنگ سے خوفزدہ ہوکر معاملے سے الگ ہونے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک ہیں مگر ہم ان کو کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم پاک بھارت کو کشیدگی میں کمی لانے کی ترغیت دے سکتے ہیں تاہم اگر ان دونوں ممالک میں جنگ ہوئی تو وہ ہمارا معاملہ نہیں ہوگا

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارا ان ممالک کو کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہم ان کی جنگ میں شامل ہونگے۔

کرنٹ افیئر پروگرام دی اسٹوری ود مارٹھا میککلم میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان اب بھی امریکہ کا اتحادی ہے اگرچہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد اس کی اہمیت میں کمی آئی ہے۔

بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے جسے واشنگٹن چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے مقابلے میں دیکھتا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ہماری امید اور توقع ہے کہ یہ صورتحال کسی بڑے علاقائی جنگ یا، خدا نہ کرے، جوہری تصادم کی جانب نہیں جائے گی۔

واشنگٹن دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں رہا ہے اور جمعرات کو بھی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیر اعظم اور بھارت کے وزیر خارجہ سے الگ الگ بات کی اور دونوں پر زور دیا کہ کشیدگی کم کریں۔

Related Posts