واشنگٹن: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو بہت بڑی سہولت دیدی گئی، اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا، فیصلے کے بعد اب اسرائیلی شہری بھی امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سے اسرائیل، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے خاص طور پر فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:چین نے پہلی کراس سی بلٹ ٹرین لائن کا آغاز کردیا
فیصلے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کو بھی آزاد نقل و حرکت کا موقع ملے گا، اسرائیلیوں کیلئے ویزہ فری سفر کا اقدام اسرائیل سے سٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔