سونامی کا دور ختم ہورہا ہے اب فلاحی مملکت کا دور آئے گا، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی کا 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ
جماعت اسلامی کا 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی اور سابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قوم سے کیے گئے ہر وعدے سے راہ فرار اختیار کی ہے۔

وہ آج منصورہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونامی کا دور ختم ہورہا ہے، اب فلاحی مملکت کا دور آئے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ متناسب نمائندگی کا اصول اپنا کر ہی جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ ان کی جماعت مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف بھرپور تحریک چلا رہی ہے۔ 

سابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا مکمل پیکیج سیاسی جماعتوں کو بھیج دیا ہے۔  شفاف انتخابات کے بغیر چارہ نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم سے کیے گئے ہر وعدے سے فرار اختیار کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے۔ ایک وقت عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اب وزیراعظم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے

Related Posts