گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد امدادی کام کے دوران ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ambulance caught fire during a rescue operation in Gulshan-e-Iqbal

کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کام کے دوران ایک ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

جائے وقوعہ پر ایمبولینس میں لگنے والی آگ نے ایک موٹرسائیکل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے مکینوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔

اس سے قبل گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب بلند و بالا عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی وجوہات کے متعلق قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

زوردار دھماکے کے باعث قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، عمارت کے ملبے تلے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمی افراد میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا نچلا حصہ منہدم ہوا اور قریبی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:گلشن اقبال دھماکے کی وجوہات سامنے آگئیں، نقصان بڑھنے کا خدشہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts