اداکار جانی ڈیپ کیخلاف ہتک عزت کے مقدمے کے بعد سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے بارے میں اِس قسم کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ کو ایکوامین کے سیکوئل سے نکال دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کے ترجمان نے اِس خبر کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا کہ اِس قسم کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فلمساز نے ایسا سوچا تھا کہ وہ ایمبر ہرڈ کو فلم میں کاسٹ نہیں کرینگے تاہم اب انہوں نے اِس کردار کو دوبارہ سے اداکارہ کیلئے ترتیب دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین فلم ’براہمسٹرا‘ کی پابندی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟