ہمیشہ ماضی کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی، جویریہ عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیشہ ماضی کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی، جویریہ عباسی
ہمیشہ ماضی کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی، جویریہ عباسی

لاہور: معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے ماضی پر افسوس نہیں کیا اور نہ ہی مجھے ماضی کی غلطیوں کا پچھتاوا ہے، ماضی میں مجھ سے جو غلطیاں ہوئیں اس سے مجھے آنے والے وقت کیلئے بہت کچھ سیکھنے میں مدد ملی۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت حال بہت کم غلطیاں کی ہیں، کوئی بھی ایسا شخص نہیں جس سے غلطیاں نہ ہوئی ہوں اور میرے نزدیک بہتر انسان وہی ہے جو خود اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا ماضی ہوتا ہے کچھ اس پر خوش ہوتے ہیں اور کچھ پچھتاوا کرتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ماضی کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ ضرورکہوں گی کہ انسان کو اپنے ماضی سے ضرور سیکھنا چاہیے اور مستقبل میں محتاط ہونا چاہیے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلے کرنے ہوں وہ سوچ سمجھ کر کرنے چاہئیں۔

Related Posts