لندن: نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کے الزامات پر برطانوی پولیس نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر فرد جرم عائد کردی۔
برطانوی پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین تیسری بار سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ بانی متحدہ نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے تشدد پر اکسانے میں ملوث پائے گئے۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو حراست میں لے لیا گیا،برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا، بانی ایم کیو ایم کو دو ہفتے کے ٹرائل میں روزانہ پیش ہونا پڑے گا۔
لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیاتھا تاہم انہوں نے اس بار بھی سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔ پولیس کو سوالات کے جواب نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔
Founder leader of MQM Mr @AltafHussain_90 appeared today at Southwark Police Station in London #Justice4AltafHussain pic.twitter.com/QSaTa4Rigm
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) October 10, 2019