نظر انداز کھیلوں کی بحالی الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کی پالیسی ہے،ڈائریکٹر اسپورٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :الفا کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس ماجد نے کہا ہے کہ ملک میں نظر انداز کھیلوں کی بحالی الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کی پالیسی کا حصہ ہے۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم ڈاج بال کیلئے کام کررہے ہیں اور حال ہی میں ہم نے نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد کیا جس میں فائنل میں پنجاب ٹائیگرز نے سندھ پینتھرز کو شکست دی جبکہ خواتین کے مقابلے میں سندھ پینتھر نے سندھ ایگل کو ہرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ رنگ بال، بیس بال ودیگر کھیلوں کے مقابلے کروارہے ہیں اور اگلے سال کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کا ارادہ ہے اورہم جونیئر اور سینئر لیول پر الفااسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

RESULTS ALL PAKISTAN DODGEBALL TOURNAMENT 1

واضح رہے کہ الفا ایجوکیشن کے زیراہتمام ملک میں بیس بال ، ڈاج بال ، رنگ بال کے علاوہ دیگر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی فوقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نیت کا فتور ہے،قدسیہ راجہ

Related Posts