صوبائی وزیر ملک محمد انور پر محنت کشوں پر ظلم و ستم اور تشدد کا سنگین الزام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر ملک محمد انور پر محنت کشوں پر ظلم و ستم اور تشدد کا سنگین الزام
صوبائی وزیر ملک محمد انور پر محنت کشوں پر ظلم و ستم اور تشدد کا سنگین الزام

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیرِ مالیات ملک محمد انور پر یہ سنگین الزام ہے کہ انہوں نے محنت کشوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے اور بد ترین تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک محمد دانور کا آبائی گاؤں پنڈی گھیب ہے جن کا تعلق ایک جاگیر دار خاندان سے ہے۔ ان کے مبینہ ظلم و ستم کا شکار شہری فیصل نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ قبضہ مافیا ملک محمد انور کے ساتھ مل کر ہماری زمینیں ہتھیا رہا ہے۔

مبینہ ظلم و ستم کا شکار شہری نے کہا کہ زرعی اصلاحات کے نام پر صوبائی وزراء کو حکومت نے جو زمین الاٹ کی تھی، وہ وزیرِ مال پنجاب ملک محمد انور اور ان کے سسرال کی طرف سے ملی۔ تمام مزارعوں نے خون پسینہ ایک کرکے غیر آباد زمینوں پر مالی اخراجات کرکے انہیں آباد کیا۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ مذکورہ زمینیں چھیننے کیلئے ملک محمد انور جرائم پیشہ افراد کے ذریعے ڈھوک بڈھا، ابوال او رموضوع راول میں مسلح حملے کرچکے ہیں جن کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔ مقدمات مختلف عدالتوں سے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی جا پہنچے ہیں۔

مذکورہ شہری کے مطابق متاثرین نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک محمد انور سے وزارتِ مال کا قلمدان واپس لیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام پر مسلح حملے کیے ہیں۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جن زمینوں پر قبضہ ہوا ہے، وہ واگزار کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Related Posts