وزیراعظم سے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات ،اہم امورپر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلا م آباد:وزیراعظم عمران خان سے آج نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطی و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر محموداشرفی نے ملاقات کی،اس دوران ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امورپر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم آفس  کے  میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے حکومت کےاقدامات اورمشرقِ وسطی کے امور پر گفتگو ہوئی،جس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی مشاورت سےافغانستان کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں افغانستان کی  موجودہ صورتحال پر نظر ڈالی جائے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی کل ہونےوالے (اوآئی سی) کےاجلاس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرافغانستان کوانسانی بحران سے نہ بچایاگیا یہ پھروہاں صورتحال مزیدخراب ہوئی تو اس سے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا متاثر ہوگی ا س لیے ہمیں امیدہےکہ کل شام کو اسلام آباد سے دنیا کو افغانستان میں امن لانے کا پیغام جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف خطرناک ملک کا پروپیگنڈاکیا جاتا ہےلیکن ( او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس سے ثابت ہوگیا پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا

علامہ طاہراشرفی نے مزیدکہاکہ پاکستان کی کوششوں اورمسلسل جدوجہدکےبعددنیاکےممالک نے افغانستان کی حکومت سے بات چیت کی ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے افغان عوام کیلئے امدادبھی پہنچائی گئی ہے۔

Related Posts