اللہ اکبر تحریک نے کراچی میں دوسرے سستے تندورکا آغازکردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ اکبر تحریک نے کراچی میں دوسرے سستے تندورکا آغازکردیا
اللہ اکبر تحریک نے کراچی میں دوسرے سستے تندورکا آغازکردیا

کراچی: اللہ اکبر تحریک کراچی نے دوسرے سستے تندورکا آغازکردیا۔سستا تندور کیماڑی کے علاقے کمبیلا چوک میں نصب کیا گیا ہے۔ جہاں شہریوں کو 5روپے میں روٹی میسر آئے گی۔

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی علاقے کی بزرگ خواتین تھیں۔ تقریب میں اللہ اکبر تحریک کیماڑی کے صدرو چئیر مین کی نشست کے امیدوار عبدالرحیم سالار،یوتھ سوسائٹی کے صدرسجاداعوان سمیت علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اوراہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تندور کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔وہ اللہ اکبرتحریک کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔سستا تندور کی افتتاحی تقریب میں اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھاکہ اللہ اکبر تحریک خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ہمارے کارکنان ہمیشہ آپ کو گلی محلے میں خدمت کرتے نظر آئیں گے۔ہم نے کبھی نفرت اور تفرقے کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی ایسی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ حالات و وسائل جیسے بھی ہوں اللہ اکبر تحریک خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔

ہر صاحب حیثیت افراد کو اپنا ذاتی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا،مکان کا دعویٰ کرنے والوں نے عوام کے منہ سے لقمہ تک چھین لیاہے۔ ہم دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ کردار ادا کرتے ہیں خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

سستی روٹی تندور کا دائرہ کا رکراچی کے دیگر علاقوں تک وسیع کریں گے۔اللہ اکبر تحریک کیماڑی کے صدر و چیئرمین کی نشست کے امیدوار عبدالرحیم سالار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہو ئی لہر نے ہر ایک کو متاثر کیا ہے۔

متوسط طبقے کے لیے دووقت کی روٹی کا حصول دشوار ہو گیا ہے۔سستے تندور سے سفید پوش افرادکی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی۔علاوہ ازیں ہم کیماڑی میں ہر اتوار سستا سبزی بازاربھی قائم کرتے ہیں۔جہاں شہریوں کو منڈی کے دام پر سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں۔

کچھ دن قبل 1.5کلومیڑنالے کی صفائی کا مشن بھی پورا کیا۔جو آج تک کوئی جماعت نہیں کر سکی۔ہم خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں آئے ہیں۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔

Related Posts