’’لیڈیز سکیورٹی ٹیم‘‘تبوک میں سعودی خواتین رضا کار وں کا پہلا دستہ تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All-women Civil Defense team comes up in Tabuk

ریاض : سعودی عرب کے معروف سرحدی صوبے تبوک میں سول ڈیفنس کی 15 ارکان پر مشتمل پہلی رضاکار لیڈیز ٹیم تیار ہوگئی ہے۔ سعودی خواتین رضاکارانہ طور پر سول ڈیفنس میں خدمات انجام دیں گی۔

انہیں ’لیڈیز سکیورٹی ٹیم‘ کا نام دیا گیا ہے۔سعودی خواتین ایسے مقامات پر جہاں خواتین جمع ہوں آگ لگنے یا قدرتی آفات کی صورت میں خواتین کو جائے وقوع سے نکالنے اور بچانے کی خدمات انجام دیں گی۔

اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور شادی گھروں میں خواتین کو امدادی خدمات بھی فراہم کریں گی۔سول ڈیفنس ٹیم میں شامل خواتین کو گھروں، سرکاری و نجی اداروں اور دفاتر میں امن و سلامتی کے تربیتی کورس کرائے جائیں گے۔

تبوک میں سول ڈیفنس کی پہلی لیڈیز ٹیم مستقبل میں امن و سلامتی کے حوالے سے مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں گی۔خواتین ٹیم کا دائرہ وسیع اور اس میں مختلف عمر کی خواتین اور لڑکیوں کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مداح پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا

سعودی حکومت ان دنوں ملک کے تمام طبقوں میں ہر سطح پر امن و سلامتی کی آگہی مہم چلا رہی ہے۔ سکولوں، کالجوں اور رضاکارانہ تنظیموں میں بھی کام ہورہا ہے۔

تبوک میں سول ڈیفنس کی پہلی لیڈیز ٹیم کی چیئرپرسن فاطمہ البلوی نے بتایا ’ہماری ٹیم ہنگامی حالات میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔

کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیاں بڑی تعداد میں ہوتی ہیں۔ انہیں لیڈیز ٹیم ہی ہینڈل کرسکتی ہے۔فاطمہ البلوی کے مطابق ٹیم کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس میں مختلف عمر کی لڑکیوں اور تعلیمی سرٹیفکیٹ رکھنے والی خواتین کو شامل کیا جا ئے گا۔ ابتدائی طبی امداد، بچوں کی نگہداشت اور امدادی مراکز میں کام کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔

Related Posts