کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے تمام 6 بچے انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے تمام 6 بچے انتقال کرگئے
کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے تمام 6 بچے انتقال کرگئے

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز  ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچوں میں سے بچ جانے والے پانچ بچے بھی انتقال کرگئے۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون حنا زاہد کے ہاں ایک ساتھ چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مردہ حالت میں تھا جبکہ پانچ بچے زندہ تھے۔

گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پروٹوکول کے مطابق انہوں نے زچہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیش نظر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تھا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، چینی شہری گرفتار

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جس کے باعث تمام بچے انتقال کرگئے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل  تھے۔

Related Posts