کراچی کے ایک ضلع میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام اسکولز اور تعلیمی اداروں کو کل بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے ضلع وسطی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی حدود میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع وسطی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محمکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دے دیا تھا کہ وہ اپنے حالات کے مطابق کل تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل بارشوں کے پیش نظر حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ میرپورخاص ضلع میں بارش کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔