راولپنڈی اسلام آباد کے تمام راستے کھول دئیے گئے، ٹریفک کی روانی بحال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد کے تمام راستے کھول دئیے گئے، ٹریفک کی روانی بحال
راولپنڈی اسلام آباد کے تمام راستے کھول دئیے گئے، ٹریفک کی روانی بحال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام راستے کھول دئیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا جنہیں آج کھول دیا گیا ہے۔ فیض آباد پر مری روڈ کو اسلام آباد سے ملانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے۔

مری روڈ شمس آباد اور ڈبل روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دئیے گئے۔ فیض آباد اور ملحقہ آبادی میں ڈیٹا سگنل بھی بحال کردئیے گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 3 روز بعد زندگی کی رونقیں واپس لوٹ آئیں۔ فیض آباد اور لیاقت باغ میں پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال تعینات ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو حراست میں لیے جانے کے بعد سیاسی و مذہبی جماعت کے کارکنان کے ملک بھر میں احتجاج کے دوران بے شمار سڑکیں بند کرادی گئیں تاہم پولیس نے بیشتر سڑکیں کھلوا دیں۔

ٹی ایل پی نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی جس کے نتیجے کے طور پر تحریکِ لبیک کے کارکنان نے جگہ جگہ سڑکیں بند کروانا شروع کردیں۔ گزشتہ روز بھی متعدد شہروں میں عوام کو آمدورفت کیلئے پریشانی کا سامنا رہا تاہم پولیس نے متعدد سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک کے احتجاج کا تیسرا روز، پولیس نے سڑکیں کھلوا دیں

Related Posts