کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Punjab approved to run an anti-polio campaign every month

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدمات کر رہے ہیں۔ ائیر پورٹس پر اسکیننگ کی جارہی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکیننگ، طبی عملے کی ٹریننگ اور  بڑے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے الگ یونٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ الگ یونٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ اسکریننگ کٹس بھی منگوا لی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں اور مذبح خانوں کی صفائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے زائد جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی۔

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین کے صوبے ہوبائی میں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: چین میں   کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہو گئیں

Related Posts