وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آرمی ایکٹ ترمیم پر تحریکِ انصاف کی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے آرمی ایکٹ ترمیم معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے فیصلے کو سراہا۔
ن لیگ فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو قومی معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی تقلید کرنی چاہئے۔ ن لیگی قیادت نے تدبر سے کام لیا۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے کچھ دوست حمایت کے اصولی فیصلے کی خبر دے رہے ہیں، حزبِ اختلاف کو مخالفت میں بڑی بات سے گریز کرنا چاہئے تھا۔
غلام سرور خان نے بتایا کہ آج نمازِ جمعہ سے قبل ترمیمی بل کی منظوری قومی اسمبلی سے حاصل ہوجائے گی جس کے بعد بل سینیٹ میں پیش ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ تمام شرائط پورا کرنے پر ائیرکرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائیگا۔
ان کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ 6 جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائیگا۔غلام سرور خان نے کہا کہ یہ کمپنی اپنی سیاحتی فروغ کی پروازیں جلد شروع کرے گی۔
مزید پڑھیں: ائیرکرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس