کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تمام تھانوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ایس ایس پی کے دفاتر سے کی جائے گی۔
آئی جی سندھ نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھا تو کراچی کے تھانوں میں کیمرے لگوائے اب سندھ بھر میں لگوا رہے ہیں، آتے ہی تمام پولیس اسٹیشنز پر کیمرے لگانے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ نے دعا زہرا کیس سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ معاملہ ختم ہوچکا ہے، بچی کا معاملہ ہے اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی خاتون سے زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا