مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں 14 جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے نیا ڈرامہ شروع کردیا، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس آج منعقد ہو رہی ہے جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کسی بھی حریت رہنما کو شریک ہونے کی دعوت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

بھارت کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ سمیت 14 جماعتوں کے نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دے دی گئی۔ کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے۔

آج سے 4 روز قبل دئیے گئے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف گھنانی سازش کر رہا ہے،آل پارٹیز کانفرنس اسی سازش کا حصہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے،بھارت حریت رہنماں کو رہا کرے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کا فیصلہ،سید علی گیلانی،یاسین ملک،میر واعظ سمیت قید حریت رہنماؤں نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے،مشعال ملک

Related Posts