یومِ دفاع مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan-1
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس

اسلام آباد:معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق یومِ دفاع کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں۔پوری قوم پاک فوج کے شہداء کوخراجِ عقیدت پیش کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلیٰ، گورنر صاحبان اور اسمبلیوں کے اراکین شہداء کے گھر جائیں گے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہرگ اور تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آرمی چیف

 

انہوں نے کہا کہ “آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔جمعۃ المبارک کے اجتماعات پر ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یورپی پارلیمنٹ عالمی امور کمیٹی کی طرف سے بھارت سے کشمیر میں جاری کرفیو فوری طور پر ہٹانے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  گھمنڈاور تکبر خاک میں مل چکا، ہر طرف سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وہ دن دُور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان

Related Posts