پنجاب کے دار الحکومت لاہور اور ضلع راولپنڈی میں 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پنڈی حسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع راولپنڈی میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کراچی پر بلوچستان کی سرد ہواؤں کا راج، آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اس کے علاوہ صوبائی دار الحکومت لاہور میں بھی نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجز میں کل سولہ دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالج کل بند رہیں گے۔