کراچی میں عام امراض سے ہونے والی اموات کورونا سے منسوب کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں عام امراض سے ہونے والی اموات کورونا سے منسوب کرنے کا انکشاف
کراچی میں عام امراض سے ہونے والی اموات کورونا سے منسوب کرنے کا انکشاف

شہرِ قائد میں عام امراض سے ہونے والی اموات کو بھی کورونا وائرس سے منسوب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس عمل میں ہسپتال کے عملے سے لے کر پولیس اور قبرستان تک سب شریک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں کراچی کے ایک شہری نے بتایا ہے کہ ان کے کزن کی وفات کینسر کے باعث تھی جس کا تمام تر ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، اس کے باوجود انہیں کورونا سے منسوب کیا گیا۔

شہری نے بتایا کہ ہمارے کزن کی لاش کو تھیلے میں لپیٹ کر ہمیں قریب جانے سے روک دیا گیا جس پر ہم سے 1 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔ پولیس نے 20 ہزار روپے لے کر لاش کی تدفین کی اجازت دی جبکہ قبرستان میں تدفین کیلئے ہم سے 1 لاکھ روپے الگ لیے گئے۔

اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی طاہرہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں لاشوں پر بھی کرپشن کی جارہی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے شہریوں کا مردے دفنانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ شاید اس لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ ہر مرنے والا شخص کورونا کا مریض ہوسکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی طاہرہ بھٹو نے کہا کہ مردے دفنانے کے عمل سے سندھ حکومت کا ایک نیا کرپشن کا دھندا کھل گیا ہے۔ جبکہ ایک عام شہری کو مردہ دفنانے کے لیے عجیب و غریب مسائل درپیش ہیں۔ 

Related Posts