تاجروں کا قتل،آل سٹی تاجر اتحاد کراچی نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجروں کا قتل،آل سٹی تاجر اتحاد کراچی نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیئے
تاجروں کا قتل،آل سٹی تاجر اتحاد کراچی نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیئے

کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کراچی کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ 3 روز میں 3 تاجروں کا قتل ہوچکا حکومت اور پولیس کیا کر رہی ہے؟ اگر قاتل فوری گرفتار نہ ہوئے اور وارداتیں ختم نہ ہوئیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی نے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نےکہا کہ پچھلے 3 دنوں میں 3 نہتے تاجروں کو قتل کردیا گیا جبکہ آئے روز شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ فوری طور پر مارکیٹوں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت سندھ کے وزراءاور دیگر وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو سندھ پولیس کو واپس کیا جائے اور سندھ پولیس کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں۔

صڈر آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ پولیس کی اہلیت اور قابلیت پر کوئی شک نہیں اگر سندھ پولیس کو اختیارات دئیے جائیں تو وہ وہ جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز شہر کے مختلف کاروباری علاقوں میں شہریوں اور تاجروں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور تاجروں کی جانب سے مزاحمت کے نتیجے میں ناجائز اسلحے سے لیس ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہری اور تاجر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ‘ گورنر اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں فوری طور پر فیصلہ کرکے قدم اٹھایا جائے ورنہ تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔

 

یہ بھی پڑھیں:لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر قتل، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Related Posts