گلبہار کی تمام عمارتیں ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی ہیں‘ نامزد ملزم جاوید کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلبہار کی تمام عمارتیں ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی ہیں‘ نامزد ملزم جاوید کا انکشاف
گلبہار کی تمام عمارتیں ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی ہیں‘ نامزد ملزم جاوید کا انکشاف

کراچی:ہر متعلقہ افسر بھاری رشوت لیتا رہا ہے اب بھی رشوت چل رہی ہے،سانحہ گلبہار(گولی مار) 6منزلہ عمارت زمین بوس ہونے اور 27افراد کے ملبے تلے دب کر مرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم جاوید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر زبان کھول دی۔

ملزم جاوید نے کہا کہ سرکاری افسران سب پیسے لیتے ہیں، میں میڈیا کے ذریعہ درخواست کرتا کہ گلبہار کی تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار کی جائیں کیوں کہ تمام ہی ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی ہیں۔اس جیسے مزید حادثوں کا انتظار نہ کیا جائے‘جب عمارت بن رہی تھی اس وقت کیا ایس بی سی اے کے افسران کو نہیں معلوم تھا کہ ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے۔

مجھے گرفتار کئے دو دن ہوچکے ہیں‘شوگرانتہائی درجے پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی‘گلبہار میں غیر قانونی تعمیرات میں کے ڈی اے، اور کے بی سی اے دونوں کے متعلقہ افسران ملوث تھے۔ آج کراچی میں قانون اور ہے۔ عمارت بنے ہوئے 20سے 25سال ہوچکے ہیں مگر رشوت اب بھی چل رہی ہے۔

ملزم اور اس کے ساتھی یونس کو پولیس نے ریمانڈ لینے کے لیے عدالت میں پیش کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے بلڈر جاوید اور ساتھی یونس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سانحہ گلبہار میں ملوث عمارت کا مالک و بلڈر جاوید حادثے کے بعد اسپتال سے فرار ہوگیا تھا،رضویہ کی تفتیشی پولیس نے جاوید کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا، بلڈر جاوید حادثے سے متعلق سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد ملزم ہے۔

Related Posts