کیا بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس اور درفشاں سلیم
(فوٹو: آن لائن)

اداکار بلال عباس اور درفشاں سلیم کا ڈرامہ سیریل عشق مرشد حال ہی میں اختتام پذیر ہوا اور دونوں فنکاروں کا ٹی وی اسکرین پر دکھایا جانے والا تعلق بھی اس دوران عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ڈرامے کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں اداکاروں کے متعلق یہ افواہیں پھیلنے لگیں کہ وہ خاموشی سے رازونیاز اور ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ ہفتے ڈرامہ سیریل عشق مرشد ختم ہوگیا۔ آخری قسط کے پریمئر پر بھی بلال عباس اور درفشاں سیلم ایک ساتھ نظر آئے۔

سینما میں بلال عباس اور درفشاں سلیم کی انٹری عشق مرشد کے مداحوں نے بھی دیکھی اور بعض نے یہ رائے بھی دی کہ بلال عباس نے درفشاں سلیم کا ساتھ ایک لمحے کیلئے بھی نہیں چھوڑا تاہم اب بلال عباس اور درفشاں سلیم اپنے آئندہ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خاموشی سے نکاح کر لیا ہے اور وہ جان بوجھ کر اپنی شادی کا اعلان نہیں کر رہے ہیں۔ افواہیں یہ ہیں کہ دونوں فنکاروں نے شادی کر لی تاہم درفشاں سلیم اور بلال عباس کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts