چقندر کا جوس پینے سے چہرے سے جھریاں ختم کی جاسکتی ہیں۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے حیرت انگیز طور پر نہ صرف چہرے سے جھریاں ختم کی جاسکتی ہیں بلکہ جلد کے علاوہ بالوں کیلئے بھی اسے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس نہ صرف سحت بلکہ بالوں اور جلد کیلئے بھی انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ جوس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کا خزانہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی

محققین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس بالوں کو گرنے نہیں دیتا بلکہ جلدی صحت میں بہتری لاتا ہے۔ جوس میں شامل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد میں فری ریڈیکلز کے نقصان کو کم کردیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے نہ صرف جلد جوان رہتی ہے بلکہ جھریاں اور سیاہ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ جوس کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے بالوں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

چقندر کا جوس بنانے سے قبل چقندر کی سرخ سبزی ٹکڑوں میں کاٹ لی جاتی ہے۔ گرینڈر کی مدد سے جوس نکال کر اسے گاجر یا مالٹے کے ہمراہ استعمال کیاجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر بے پناہ مثبت اثرات کی حامل سبزی ہے۔

غذائی اجزاء سے مالا مال چقندر میں وٹامن بی، پروٹین، میگنیشیم، وٹامن سی، پوٹاشیم، فائبر اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں۔ چقندر میں شامل ہیتھین نامی جزو سوزش کم کرکستا ہے۔ چقندر گرم اور خشک قسم کی سبزی ہے جس کا مناسب استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے۔

 

Related Posts