پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے اسٹیج پر گرنے کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی عروج و زوال سے عبارت ہے، شازیہ منظور کو غلط فہمی ہوگئی تھی۔ کبھی یہ نہ سوچیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ پر واک کے دوران گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جن خواتین نے اسٹیج پر گر جانے کے معاملے میں میری حمایت کی، ان کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن خواتین کی عزم و ہمت کا مظہر بن گیا
کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکارہ علیزے شاہ نے کاہ کہ گزشتہ شب جذبات سے بھرپور رہی اور ایک غلط فہمی کے باعث میں اسٹیج پر گری کیونکہ میں بائیں جانب جارہی تھی اور شازیہ منظور سمجھیں کہ ہمیں دائیں سمت جانا ہے۔
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ میں گر گئی لیکن توانائی سے بھرپور شازیہ منظور نے مجھے بڑے پیار سے اٹھایا اور سہارا دیا۔ امر خان سمیت اپنی ساتھی اداکاراؤں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے 3روز کے ایونٹ میں انتھک کام کیا۔
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ڈیزائنر نساء حسین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام مضبوط خواتین کی شکر گزار ہوں۔ زندگی عروج و زوال سے عبارت ہے۔ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ یہ کبھی نہ سوچیں کہ زندگی ختم ہوگئی ہے۔ ہم مثبت تبدیلی لائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل تانا بانا کی معروف اداکارہ کی ہم برائیڈل کاؤچر ویک کی ویڈیو وائرل ہوگئی، علیزے شاہ شازیہ منظور کے گیت پر رقص کرنے کے بعد اسٹیج پر گر گئیں جنہیں معروف گلوکارہ نے اٹھنے میں مدد کی۔
آج سے 2 روز قبل ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے دوران ریمپ پر جلوے بکھیرنے اور شازیہ منظور کے گیت پر رقص کے بعد علیزے شاہ اسٹیج پر گر گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس واقعے پر تنقید کی۔
مزید پڑھیں: ہم برائیڈل ویک کی ویڈیو وائرل، علیزے شاہ اسٹیج پر گر گئیں