کیا فیروز خان بچوں کے مالی اخراجات ادا کرتے ہیں؟ علیزے سلطان نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے سابقہ شوہر کے غیر ذمے دار باپ ہونے کے حوالے سے تمام دعوؤں کی تردید کردی۔

گزشتہ سال فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے بعد اداکار کی سابقہ اہلیہ نے کراچی کی مقامی عدالت میں اپنے بچوں کے مالی اخراجات کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے علیزے کی درخواست پر فیصلہ سُناتے ہوئے کہا تھا کہ فیروز خان ماہانہ 80 ہزار روپے اپنے بچوں کے مالی اخراجات کے لیے ادا کرنے کے پابند ہیں۔

عدالتی فیصلے کے کچھ عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ فیروز خان اپنے بچوں کے مالی اخراجات ادا نہیں کررہے جس کی وجہ سے علیزے سلطان کو کمانا پڑرہا ہے۔

حال ہی میں علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے پوچھا کہا کیا یہ سچ ہے کہ فیروز خان اچھے باپ نہیں ہیں؟ اور وہ اپنے بچوں کے مالی اخراجات ادا نہیں کررہے؟

Aliza Sultan Shares Details About Feroze Khan's Role as Father

علیزے سلطان نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے، فیروز خان بچوں کے مالی اخراجات کی آدھی ذمہ داری اُٹھا رہے ہیں۔

ایک اور مداح نے اداکار کی سابقہ اہلیہ سے سوال کیا کہ آپ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی چاہتی ہیں؟ جس پر علیزے نے جواب دیا کہ میں اپنی زندگی میں صبر کرنا، لوگوں کو معاف کرنا، دین اور دنیا میں توازن قائم رکھنا، اچھے اور برے تجربات سے سیکھنا اور رشتوں میں توازن پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

Aliza Sultan Shares Details About Feroze Khan's Role as Father

اُنہوں نے کہا کہ میں گھر سے باہر جاتی ہوں تو میرے سر پر دوپٹہ ہوتا ہے، میں اب چاہتی ہوں انسٹاگرام پر وہی تصاویر پوسٹ کروں جن میں میرے سر پر دوپٹہ ہو۔

سوال جواب کے سیشن کے مزید اسکرین شاٹس یہ ہیں:

 

Aliza Sultan Shares Details About Feroze Khan's Role as Father

Aliza Sultan Shares Details About Feroze Khan's Role as Father

Aliza Sultan Shares Details About Feroze Khan's Role as Father

خیال رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Related Posts