لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عالیہ حمزہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ ہفتے عالیہ حمزہ کو پنجاب کے لیے پارٹی کی چیف آرگنائزر بنا دیا تھا۔
کھاریاں کے کھسرے اپنا گرو چھڑوا کر لے گئے تھے لیکن، پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج پر میمز وائرل
پی ٹی آئی کے بانی نے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی واضح پیغام دیا تھا۔ پارٹی ٹکٹ کے لیے صرف انہی لیڈروں پر غور کیا جائے گا جو کارکنوں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف صوبوں میں پارٹی عہدوں میں تبدیلیاں کی جاری ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چند روز قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کے صدر کے عہدے سے فارغ کرکے یہ ذمہ داری جنید اکبر کے حوالے کی تھی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں یہ تبدیلیاں معمول کا حصہ ہیں۔