واشنگٹن: امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرےجنہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا ہوا ہے۔
حال ہی میں بھارت کا دورہ کرنے والی امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا۔
ان کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے جنہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا ہوا ہے، انہوں نے مودی حکومت سے سفارت کاروں کو کشمیر تک مسلسل رسائی دینے کابھی مطالبہ کیا۔
افغان امن عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ اکستان میں حکومت، فوج، سول سوسائٹی اور تجارتی رہنماؤں کے ساتھ مختلف ملاقاتیںہوئی، افغانستان میں طویل امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے پاس اہم قوت ہے۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ ہم افغانستان میں امن اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے حاصل کر رہے ہیں، امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اور ان کی ٹیم دوحہ میں طالبان کو طاقت کے استعمال میں کمی لانے کی طرف راغب کرنے کے لیے موجود تھی۔
ایلس ویلزنے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی عسکری تعلیم اور تربیتی پروگرام کی بحالی سے ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر کی تعمیری ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریوں کے ساتھ خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں