عالیہ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی باکس آفس پر کروڑوں کمانے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا باکس آفس پر اچھا تاثر قائم
عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا باکس آفس پر اچھا تاثر قائم

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی جو باکس آفس پر اچھا تاثر قائم کرنے اور کروڑوں کمانے میں کامیاب رہی۔ ناقدین اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے فلم پر خوبصورت تبصرے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، شانتنو مہیشوری، وجے راز، ہما قریشی، شیما پہوا، اندرا تیواری، سدیپ چیٹر جی، ٹیٹو ورما، راج وشوا کرما اور ایم کے رائنا سمیت دیگر فنکار کنگو بائی کاٹھیاواڑی کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ستاروں سے سجی شام میں فلم پردے میں رہنے دو کا ٹریلرریلیز 

باکس آفس پر گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی کارکردگی شاندار رہی۔ عالیہ بھٹ کی متاثر کن اداکاری اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے معروف ہدایتکار کے کام کو بے حد پسند کیاجارہا ہے۔ بھارتی فلم بینوں کا کہنا ہے کہ فلم نے ابتدا سے ہی بہت اچھا تاثر قائم کیا ہے۔

کورونا کے باعث عوام کی بڑی تعداد جو سینما گھروں کا رخ کرنے سے کترا رہی تھی، گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی بدولت فلم بینی کی طرف لوٹ آئی۔ بھارت میں ابتدائی طور پر فلم نے ساڑھے دس کروڑ کمائے۔افتتاحی ہفتے کے آخر تک 40کروڑ تک کاروبار متوقع ہے۔

حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبئی پر مبنی گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی کہانی میں مرکزی فنکارہ عالیہ بھٹ گنگا نامی خاتون کا کردار ادا کرتی ہیں جو اپنے ساتھی کے ہمراہ گجرات سے ممبئی آجاتی ہے جسے دھوکہ دے کر بیچ دیاجاتا ہے۔

گنگا جسم فروشی پر مجبور ہوجاتی ہے۔پھر وہ کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں زندگی گزارنے لگتی ہے جسے اقتدار میں آنے کا موقع ملتا ہے اور وہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے بھارت کے میدانِ سیاست میں اپنا نام پیدا کرلیتی ہے۔ 

Related Posts