وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔علی زیدی کا الوداعی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔علی زیدی کا الوداعی پیغام
وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔علی زیدی کا الوداعی پیغام

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور سیّد علی زیدی نے پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر قوم کے نام اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں خدمات سرانجام دینا اعزاز کی بات تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے الوداعی پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں وزیرِ بحری امور کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ ہماری وزارت کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی زیدی کی منحرف رکن کے گھر کے باہر 4پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر تنقید

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزارتِ بحری امور نے جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں، وہ مستعد ٹیم کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو حقیقی ترقی پسند اسلامی فلاحی ریاست بنائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے منحرف رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر کے باہر 4 پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں اراکینِ سندھ اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا۔ 

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ ماہ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت تحریکِ انصاف کے کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ کارکنان نے اقلیتی ایم این اے کے گھر کے باہر پر امن احتجاج کیا۔

Related Posts