کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں بے ہنگم تعمیرات کی ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے جس نے بے حد منفی کردار ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کورنگی میں جو عمارت زمیں بوس ہوئی، اس کے مکینوں سے بے حد ہمدردی ہے اور میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دُعاگو ہوں۔
پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو عمارت کے زمیں بوس ہونے پر صاف و شفاف اور آزادانہ تفتیش کرنی ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی میں بے ہنگم اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے تمام تر تعمیرات کی ذمہ دار ہے۔ کراچی میں معیارِ تعمیرات پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
Prayers & sympathies go out to residents of the building that collapsed in Korangi. Relevant agencies must conduct thorough probe. SBCA has played a very negative role in KHI by allowing unplanned developments to mushroom all over KHI without any checks on quality of construction
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 11, 2020
یہ بھی پڑھیں: کورنگی میں عمارت کے ملبے سے سامان چراتے ہوئے ملزم گرفتار