علی زیدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، اہم اعلانات متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi chaired Meeting of PTI Sindh Advisory Council

کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ووفاقی وزیر علی زیدی کی زیر صدارت سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس شروع،اہم اعلانات متوقع ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر میاں محمد سومرو، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، سینئر رہنما امیر بخش بھٹو، جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان موجود ہیں۔

اجلاس میں صدر کراچی بلال غفار، جنرل سیکریٹری سیف الرحمن، ایم پی اے ارسلان تاج، ایم پی اے سعید آفریدی، ایم پی اے سدرہ عمران، ایم پی اے ڈاکٹر سنجے، علی پلھ، اللہ بخش انڑ، ایم این اے لال مالہی، طاہر شاہ بھی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:آج بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، خواتین پارلیمنٹرینز بھی کراچی پہنچ گئیں

اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکے علاوہ بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج سمیت مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے جبکہ صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر علی زیدی کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

Related Posts