کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے جس کے دوران تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے وفاقی وزیر علی زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی آپ کا انتظار کر رہے ہیں کہ آپ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا سامنا کرنے کا چیلنج قبول فرمائیں۔
پیغام میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آپ مضحکہ خیز آئیڈیاز لے کر آئے لیکن جب چیلنج دیا گیا تو بھاگ کھڑے ہوئے جس پر وفاقی وزیر علی زیدی طیش میں آ گئے اور ٹوئٹر پر ہی لفظی جنگ شروع ہوگئی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنا قیمتی وقت آپ جیسے مخبوط الحواس لوگوں کے ساتھ بحث و مباحثے میں برباد کروں، جن کی زندگی کا مقصد ہی ایک بگڑی بچی اور اس کے ٹیڑھے دماغ کے والد کا دفاع کرنا ہے؟
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ برسبیلِ تذکرہ میں یہ اندازہ نہیں لگا سکا کہ آپ کو آلو کے چپس برآمد کرنے والوں کا میڈیا منیجر مقرر کردیا گیا ہے، کیا آپ کو کوئی کمیشن بھی دیا جاتا ہے یا آج کل صرف تنخواہ پر گزارہ ہو رہا ہے؟
U want me to waste precious time debating with loony tunes like u all who’s sole purpose in life is to defend a spoilt brat & her crooked father?
Btw I didn’t realize u’ve been hired as potato chips exporters media manager as well! Is it based on commission or do U get a salary? https://t.co/htw7HP3QgI— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 13, 2020
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کراچی پیکیج پر سیاست نہ کرے، علی زیدی