پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیرِ اعظم سے سندھ پر دو ٹوک فیصلے کی گزارش کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعظم اور ہم سب کے سامنے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اختیارات ڈویژن کی سطح تک منتقل کیے جائیں گے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ آج تک کچھ نہیں ہوا، بتاتا چلوں کہ پی ایس 104 منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانے کو پیپلز پارٹی یونٹ کے دفتر کی طرح چلاتا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں سندھ حکومت کے وعدوں پر مہینوں خاموش رہا۔ سوچا سندھ حکومت ویسا ہی کرے جیسا کہ انہوں نے تمام قوم کے سامنے عزم کیا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ہم انہیں سندھ کو مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں کل ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان سے گزارش کروں گا کہ سندھ کی صورتحال سے متعلق دو ٹوک فیصلہ کریں۔ 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں 4 تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ محمود آباد نالہ پھر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس مون سون میں کراچی پھر کچرے سے بھرے گٹر کے بدبودار پانی میں ڈوب جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعتاً یہ سوچتا ہوں کہ یہ لاپرواہی نہیں بلکہ ہمارے عظیم شہر کراچی کے خلاف پیپلز پارٹی کی منظم سازش ہے، خاص طور پر جب وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی اس علاقے سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: غداری کے فتوے لگانے والو، عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا۔مریم نواز 

Related Posts