پاکستانی گلوکار علی ظفر نے 13 سالہ نئی گلوکارہ عروج فاطمہ کے ہمراہ نیا گانا گیا ہے، سندھی زبان میں گائے گئے گیت الے کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطاطبق گزشتہ روز علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عروج فاطمہ کے ہمراہ گائے گئے گانے کا پرومو جاری کیا، بلوچی زبان کی گائیکہ عروج فاطمہ نے بھی علی ظفر کا ساتھ دیا ہے۔
گانے کا پرومو جاری کرتے ہوئے کیپشن میں علی ظفر نے تحریر کیا کہ ہم لیلیٰ او لیلیٰ کی مقبولیت کے بعد نیا گانا لا رہے ہیں۔ ویڈیو میں عروج فاطمہ کے ساتھ علی ظفر نے اجرک پہن رکھی ہے۔ پرومو کی ویڈیو میں گانے کے ساتھ ساتھ رقص کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
پرومو کے ساتھ موجود کیپشن میں علی ظفر جیئے پاکستان، جیئے سندھ اور اجرک کے ہیش ٹیگز استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ گانا 3 روز بعد 26 نومبر کو ریلیز ہوگا جس میں ریپر عابد بروہی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو سوشل میڈیا نے اپنے بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 2 ماہ قبل اپنی ایک پوسٹ میں علی ظفر نے اپنی ایک بچپن کے دور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اِس تصویر کو اب کافی وقت گزر گیا ہے، بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا نے علی ظفر کو بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا