گھبرانے کیلئے تیار ہوجائیے۔علی ظفر نے لاہور کی آلودگی پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانس لینا ہمارا بنیادی حق ہے۔علی ظفر نے لاہور کی آلودگی پر خاموشی توڑ دی
سانس لینا ہمارا بنیادی حق ہے۔علی ظفر نے لاہور کی آلودگی پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی ظفر نے لاہور کی آلودگی پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کیلئے تیار ہوجائیے۔ سانس لینا ہمارا بنیادی حق ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ اسموگ کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکارواداکار علی ظفر نے کہا کہ گھبرانے کیلئے تیار ہوجائیے۔ میں آپ کو وہ دکھا رہا ہوں جسے ہمارے بچے اور لاہور کا ہر شہری سانس کے ذریعے جسم میں لے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد خان نے مس مارول سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے کی تصدیق کردی

زیادتی کا شکار خواتین پر تنقید مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے۔نادیہ حسین

ٹوئٹر پیغام میں اداکار علی ظفر نے کہا کہ 300 سے زائد معیارِ باد (ائیر کوالٹی انڈیکس) پر دنیا بے چین ہوجاتی ہے اور ہم 900 اے کیو آئی پر چپ ہیں۔ کیا قومی اسموگ پالیسی پر کوئی خبر ہے اور کیا اس پر کوئی عمل کیا جارہا ہے؟ کوئی بتائے؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے ایک فلٹر دکھاتے ہوئے کہا کہ میں یہ ویڈیو سب کو یہ دکھانے کیلئے بنا رہا ہوں کہ ہم کس قسم کی ہوا اپنے جسم میں لے جاتے ہیں۔ یہ ایک ائیر فلٹر ہے جو میں نے گھر میں لایا۔

شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ ہر 2 ہفتے بعد اس فلٹر پر دھول کی ایک تہہ جم جاتی ہے اور عام طور پر لاہور میں ہمارا ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے 600 تک رہتا ہے۔ سانس لینا انسان کا بنیادی حق ہے۔ سانس میں یہ چیز ملنا لمحۂ فکریہ ہے۔

ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ اگر سانس لینے میں شہریوں کو بھاری بھرکم گرد مل رہی ہے تو یہ سوچنے کا مقام ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ معاشرے اور حکومت سمیت ہم سب اپنے شہر کو اس شہر کو اسموگ اور ہر قسم کی آلودگی سے بچائیں۔ 

Related Posts