گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zafar lauds Sindh government’s decision for three-day lockdown

کراچی :گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اورپھر ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری کردی۔

لائٹ اینجل پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ’لیلا و لیلا‘ گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں 12 سالہ عروج نے خوبصورت آواز کیساتھ اپنے فن کا اظہار کیا۔

ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز کے روز ہی 2 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Related Posts