لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، علی سیٹھی نے گانا مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، علی سیٹھی نے اپنا گانا مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، علی سیٹھی نے اپنا گانا مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی سیٹھی نے فیض احمد فیض کی شاعری پر مشتمل اپنے نئے گیت لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض احمد فیض کے تحریر کیے گئے گیت کیلئے امریکی کمپوزر نکولس جار نے موسیقی تشکیل دی ہے۔ جیسے ہی علی سیٹھی نے مظلوم فلسطینیوں کے نام گانا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا، اسے بھرپور پذیرائی ملی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر علی سیٹھی نے 7 منٹ دورانیے کی فیض احمد فیض کی نظم گا کر سنائی جس کی موسیقی مظلوم فلسطینیوں کے نام کی گئی۔ ہم دیکھیں گے اور آج بازار میں نامی نظمیں اہلِ فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کیلئے شیئر کی گئیں۔

انسٹا گرام پر ایک اور پوسٹ میں علی سیٹھی نے اپنے نئے ریلیز گردہ گانے کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ یہ گانا انسٹا گرام پر چند ہی منٹوں میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی نے سب سے پہلے معروف گلوکار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

مداحوں کی بڑی تعداد نے علی سیٹھی کو ان کے گیت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قابلِ فخر شاعری کیلئے دادو تحسین سے نوازا۔ اس دوران علی سیٹھی بھی اپنے مداحوں کی گفتگو میں شامل ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فرینڈز ری یونین کے اداکاروں کو بھاری بھرکم معاوضہ دئیے جانے کا انکشاف

Related Posts