پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور ڈیبیو کرنے والی شے گل کا گانا پسوڑی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں شامل ہوگیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا یہ پانچواں گانا 7 فروری کو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا، گانے کو 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہونے کا اعزازحاصل ہوا اور اب تک پسوڑی کو یو ٹیوب پر29 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ اسپائی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پسوڑی تیسری پوزیشن پر ہے تاہم اس کی فہرست میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔
علی سیٹھی نے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے پسوڑی کےاس اعزاز پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ زلفی نے انہیں گزشتہ برس ہی بتادیا تھا کہ یہ عالمی سطح پر جگہ بنائے گا جس پروہ ہنسے اور کافی پی کرگانا بنانے پرغور کرنا شروع کردیا۔
زلفی، شے گِل اورعبداللہ صدیقی کو مبارکباد دینے والے علی نے شائقین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج صبح جب وہ بیدار ہوئےتواس خبرسے بے حد خوشی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس کی ثنا جاوید کے رویے پر تنقید
علی کے والد نجم سیٹھی نے بھی بیٹے کی اس کامیابی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے ٹویٹ کی۔
Ali Sethi has hit the Global chart! Congratulations! pic.twitter.com/Vdz3iKtqGT
— Najam Sethi (@najamsethi) March 7, 2022